Breaking News

header ads

پاکستان کو ہرانے والی زمبابوے کو بنگلا دیش نے ہرادیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلا دیش نے زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے ہرادیا۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں سات وکٹ پر 150 رنز بنائے۔

نجم الحسین شانتو 71 ، عفیف حسین 29 اور شکیب الحسن نے 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے مجربانی اور ناگروا نے 2،2 جب کہ ولیمز اور الیگزینڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم آٹھ وکٹوں پر 147 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کا آخری اوورز سنسنی خیز تھا، زمبابوے کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے۔ آخری گیند پر زمبابوے کو فتح کے لئے 5 رنز درکار تھے۔

میچ کی آخری گیند پر بلے باز آؤٹ ہوگیا ، بنگلا دیش سپر 12 مرحلے میں پہلی کامیابی پر جشن منانے لگے، دونوں ٹیمیں ڈگ آؤٹ میں واپس چلی گئیں۔

تھرڈ امپائر نے آخری گیند کو نو بال قرار دیا کیونکہ بنگلا دیش کے وکٹ کیپر نور الحسن نے گیند کو وکٹ سے آگے کیچ کر کے زمبابوے کے بلے باز کو اسٹمپ کر دیا۔ لیکن اتنی قسمت ملنے کے باوجود زمبابوے 3 رنز سے ہار۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/GkRKa8D

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے