اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 نومبر تک توسیع کردی۔
اسلام آباد میں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کے شریک ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان لاہور میں مارچ کی قیادت کررہے ہیں، پہلے حدود کا ایشو تھا، ہائی کورٹ نے یہ تنازع حل کیا ہے، عدالت میرے موکل کو حاجری سے ایک روز کے لیے استثنیٰ دے۔
وکیل استغاثہ راجا رضوان عباسی نے عمران خان کے وکیل کی درخواست کے خلاف اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے، یہ تو کوئی جواز نہ ہوا مارچ کررہے ہیں اس لئے نہیں آسکتے، ملزم کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کی جائے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے ایک روز کے لیے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عمران خان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
کیس کا پس منظر
ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت عمران خان، سردار اظہر طارق، سیف اللّٰہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ، طارق شفیع اور فیصل مقبول سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کم یشن کے فیصلے میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم کی منتقلی کا ذکر ہے، تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔
12 اکتوبر کو عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/e9BFI4b
0 تبصرے