وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سےاجازت لے کر پریس کانفرنس کی۔
اسلام آباد میں یوٹیوبرز سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کئے، اس ادارے کے جوانوں اور افسروں نے بیش بہا قربانیاں دیں، عدم اعتماد ناکام بنانےکے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے، ان کی جانب سے غیر آئینی طریقے سے پیشکش کی گئی۔
جانور بھی وہ کام نہیں کرتا جو عمران خان کررہے ہیں
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان جس طرح اقتدار میں آئے اور جتنی حمایت عمران خان کو ملی اتنی شائد کسی کو بھی نہ ملے، آئینی ادارےنے عمران خان کو 4 سال میں ہر طرح کی سپورٹ دی مگر پھر بھی یہ شخص ناکام رہا، دھکا لگانے کے بعد بھی یہ گاڑی نہیں چلی، اس ادارے نے آپ کو پالا پوسا، اس کا جتنا بھی شکریہ اداکریں کم ہے، جانور بھی یہ کام نہیں کرتا، ڈائن بھی 3 گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سےاجازت لے کر پریس کانفرنس کی، انہوں نے نے اجازت لے کر الزامات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے پر شدید الزامات لگ رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ان واقعات کے شاہد نہیں جن کا میں ہوں، مجھے اجازت دیں کہ میں ان الزامات کا جواب دوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eYJGUnS
via IFTTT
0 تبصرے