خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا۔
خیبرپختون خوا کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ مال نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
قبائلی ضلع کو جنوبی وزیرستان بالا اور پائین میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بالا جنوبی وزیرستان 7، جب کہ پائین جنوبی وزیرستان 4 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا کے 7 ڈویژن ہیں، اور جنوبی وزیرستان ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کا ضلع ہے۔ رقبے کے لحاظ جنوبی وزیرستان تمام قبائلی اضلاع میں سب سے بڑا ہے اور اس کا کل رقبہ 6619 مربع کلومیٹر ہے۔
اس سے قبل خیبرپختون خوا کے 35 اضلاع تھے، اور اب جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں تقسیم ہونے کے بعد یہ صوبہ 36 اضلاع پر مشتمل ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/syYHnMC
via IFTTT
0 تبصرے