اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری تک کام روکنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
قائد اعظم یونیورسٹی کی کوئی عمارت متاثر نہیں ہو رہی، پھر کیسے حکم امتناع دے دیں؟ مجھے تو لگتا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کو زیادہ قیمتی زمین واپس دی جا رہی ہے، وائس چانسلر کو بلالیتے ہیں کیا انہیں دی گئی زمین قبول ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر درخت کاٹے جارہے ہیں، اس سے ماحول تباہ کیا جارہا ہے۔
جس پر عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے استفسار کیا کیا ماحولیاتی ایجنسی سے منصوبے کا ماحولیاتی جائزہ کرایا گیا ؟ جس پر سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی تمام اداروں سے منظوری لی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے پر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری تک کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4G7dCkJ
via IFTTT
0 تبصرے