قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے اتوار کو بھارت کے خلاف اہم میچ میں شام مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹاپ آرڈر بیٹر فخرزمان انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے، اس لئے ڈاکٹرز نے فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔وہ بھارت کے خلاف ان ایکشن نہیں ہوں گے۔
اب فخر زمان کی جگہ بھارت کے خلاف میچ میں تیسرے نمبر پر فخر زمان کی جگہ شان مسعود بیٹنگ کریں گے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شان مسعود گزشتہ روز گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے لیکن اب وہ مکمل صحتیاب ہیں۔
دوسری جانب اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/XHwsnrc
0 تبصرے