اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو صرف قانون کے مطابق ہی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر اداروں نے ادھر ہی رہنا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامنظورڈاٹ کام نامی ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی گوہر اور فیصل چوہدری عدالت پیش میں پیش ہوئے، جب کہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے افسران عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو صرف قانون کے مطابق ہی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھاؤ، بندہ اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح کیسز کرتے ہیں تو پھر عدالتوں میں کیسز آتے ہیں، اور جب عدالت فیصلہ دیتی ہےتوعدالتوں پر الزام آجاتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آج آپ حکومت میں ہیں، کل یہ ہوں گے، پرسوں کوئی اور ہوگا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگراداروں نےادھرہی رہنا ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کیس کی تیاری کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zDusWqx
0 تبصرے