Breaking News

header ads

ٹی 20ٹاکرا؛ بھارت کی نظر پاکستان کے 5 کھلاڑیوں پر

23 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہونے والا ہے اور بھارتی ٹیم و انتظامیہ کی نظریں کھیل کا پانسہ پلٹ دینے والے 5 پاکستانی کھلاڑیوں پر ہیں۔

کرکٹ کے عالمی ایونٹس میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ کبھی بھی اچھا نہیں رہا لیکن گزشتہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔

بھارتی ٹیم اور انتظامیہ گزشتہ برس کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے یقینی طور پر حکمت عملی تیار کررہی ہے لیکن ان کی نظریں کاص طور پر 5 کھلاڑیوں پر ہیں۔

بابر اعظم

پاکستان کے کپتان بابر اعظم موجودہ دور میں دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی کپتان بنے تھے، جن کی قیادت میں پاکستان نے بھارت سے ورلڈ کپ ایوانٹس میں کوئی میچ جیتا۔

محمد رضوان

2021 میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت میں بابر کے ساتھ رضوان نے 150 رن سے زیادہ کی شراکت داری کر کے اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے جیت دلائی تھی۔

رضوان اس وقت دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹر ہیں۔ ایشیا کپ میں بھی رضوان نے بھارت کے خلاف اچھی بلے بازی کی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی اس وقت دنیا کے سب سے بہترین اور خطرناک فاسٹ بولرز میں سے ایک شمار کئے جاتے ہیں۔ پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرنا ان کا خاصا رہا ہے، وہ روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

حارث رؤف

گزشتہ 2 برسوں کے دوران حارث رؤف نے خود کو اننگز کے آخری اوورز کا بہترین بولر ثابت کیا ہے۔ ان کی رفتار اور ورائٹی انہیں خطرناک بناتی ہے۔

بھارت کے کئی سابق کھلاڑی حارث رؤف کو شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

شاداب خان

پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان جہاں اہم مواقع پر وکٹ لینے میں ماہر ہیں وہیں وہ اہم مواقع پر اچھی اور جارحانہ بیٹنگ کے لئے بھی جانے جاتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/AiJB0hY
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے