قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی فیلڈنگ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔
کرکٹ میں کہاوت ہے کہ’’کیچز ون میچز (catches win matces) ، یعنی کیچ ہی میچ جتواتے ہیں۔ دور جدید کی کرکٹ میں فیلڈنگ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
ہر کرکٹ ٹیم فیلڈنگ کو شعبہ بہتر سے بہترین کرنے کی جستجو میں لگی رہتی ہے۔ کھلاڑی ایسے ایسے کیچز پکڑتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان تعریف کئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔
دوسری جانب پاکستان کی فیلڈنگ ہمیشہ ہی ناقص رہی ہے۔ اہم مواقع پر کیچز چھوڑ دینا یا باؤنڈری کی جانب جاتی گیند کو روکنے کی کوشش ہی نہ کرنا عام بات ہے۔
آئی سی سی نے بابر اعظم سے ان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ سے متعلق سوال کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خود ہی اپنی فیلڈنگ کمزور ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بابر اعظم کو کہا گیا کہ وہ کھیل میں اپنی مختلف مہارتوں کو 100 میں سے کتنے نمبر دیں گے۔
ٹیم کے کپتان نے فاسٹ بولر کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو 100 میں سے 90، مختلف اسٹروکس کھیلنے کی صلاحیت کو 80، پاور ہٹنگ کو 70، اسپن بولر کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو 75 نمبر دیئے۔
فیلڈنگ کی باری آئی تو بابر اعظم نے اپنی فیلڈنگ کو 100 میں سے 60 نمبر دیئے اور اعتراف کیا کہ اس میں بہتری کی ضرورت ہے اور وہ اسے بہتر کررہے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Mu5Rkc2
0 تبصرے