پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ عامر جمال کی صلاحیتوں پر یقین تھا کہ وہ اچھی بالنگ کرسکتے ہیں۔
لاہور میں 5ویں ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعدنائب کپتان شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔
شاداب خان نے کہا کہ میچ کا آخری اوور کروانے والا بالر عامر جمال ہمارا ایمرجنگ پلئیر ہے اورٹیم انتظامیہ کو یقین تھا کہ وہ اچھی باولنگ کرسکتا ہے۔
وکٹ سے متعلق شاداب خان نے کہا کہ مجھے وکٹ اچھا لگا تھا اور میں نے تین سو کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا تاہم اوپر کے بیٹرز کو مشکل ہورہی تھی۔
نائب کپتان نے یہ بھی کہا کہ میچ کے دوران انگلش کپتان معین علی سے بھی بات ہورہی تھی اوروہ بھی حیران ہورہے تھے کہ زیادہ اسکور کیوں نہیں ہوا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pIYuRg5
0 تبصرے