Breaking News

header ads

انگلش کپتان پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں شکست دینے کےلیے اب بھی پُرعزم

انگلش ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ سیریز میں چیلنج قبول کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے،یہ میچز کھیل کر ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔ لاہور میں 5ویں ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کی شکست کے بعد کپتان معین علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور یہ میچ جیتنا چاہیے تھا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہوم کنڈیشنز کا بہتر استعمال کیا۔

معین علی نے یہ بھی کہا کہ شارٹ بالز کو پاکستانی بیٹرز کا مسئلہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

انگلش کپتان نے واضح کردیا کہ مہمان ٹیم پر سیریز میں کوئی پریشر نہیں، اگلی دونوں میچز اور سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/S6I7RiM

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے