Breaking News

header ads

وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے ٹائروں کی قیمت دو کروڑ 34 لاکھ روپے

وزیراعلیٰ پنجاب کی بلٹ پروف گاڑی کے ٹائرتبدیل کیے گئے جن پر دو کروڑ 34 لاکھ روپے خرچہ آیا۔

ایک طرف جنوبی پنجاب کے باسی پنجاب حکومت کی امداد کو ترس گئے ہیں، اور دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے ٹائروں پر کروڑوں روپے لگا دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی بلٹ پروف گاڑی کے ٹائرتبدیل کیے گئے ہیں، جن پر دو کروڑ 34 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے ٹائروں کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑیوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 3 کروڑ روپے اضافی بھی مانگ لیے گئے ہیں، اور ذرائع کے مطابق یہ اضافی رقم پیٹرول کی مد میں خرچ کی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/AVuzwFI

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے