پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہے اور پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔
گال ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کےوقفے پرپاکستان نے 188 رنز اسکور کئے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے 508 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو آخری روز اوپنر امام الحق 49 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 37 رنز اسکور کئے۔
فواد عالم ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔ کپتان بابر اعظم 76 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جیاسوریا نے3 اوررمیش مینڈس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو دو سیشنز میں 320 رنز درکار ہیں جبکہ سری لنکا کو 5 وکٹ چاہیئے ہونگی۔
اس سےقبل سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز 360 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلئیر کردی۔سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز اسکورکئے تھے۔ پاکستان کی ٹیم 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/mRN46jQ
via IFTTT
0 تبصرے