صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔
یونی ورسٹی آج پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چھٹیوں کو پندرہ اگست تک بڑھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔
![](https://i.samaa.tv/large/2022/07/281136088d702c2.jpg)
پنجاب یونیورسٹی نے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جو کہ 29 جولائی تک جاری رہیں گی، تاہم پنجاب یونیورسٹی کی موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی 16 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔
دوسری جانب پنجاب میں مختلف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے بھی والدین کو چھٹیوں میں اضافے کے ایس ایم ایس کیے گئے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور نئی کابینہ کی تاحال تشکیل نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ خالی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1rBAiNg
via IFTTT
0 تبصرے