Breaking News

header ads

وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرا عظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مزید گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے، میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ (15 جولائی) سے ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دل پر پتھ رکھ کر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا، جس کا سہرا مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، خدا کرے کہ ہمارا یہ آئی ایم ایف کیساتھ آخری معاہدہ ہو۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/prSPRe1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے