Breaking News

header ads

ویرات کوہلی کی حمایت میں بابر اعظم بول پڑے

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کی خراب فارم میں ان کی حمایت میں پاکستانی کپتان بابر اعظم میدان میں آگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وقت بھی گزرجائے گا،مضبوطی سے ڈٹے رہیں۔

بابراعظم اور ویرات کوہلی کی یہ تصویر پچھلے برس اکتوبر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کے موقع پر لی گئی تھی۔ دونوں کھلاڑی خوشگوارانداز میں مسکراتے ہوئے میدان میں نظرآرہے تھے۔

بابراعظم کی جانب سے ویرات کوہلی کے حق میں ٹویٹ کو کرکٹ کے مداحوں نے بھرپور سراہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے کیرئیر میں اب تک کی خراب فارم میں ہیں۔ انھوں نے سال 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری اسکور نہیں کی ہے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bqNjgB0

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے