Breaking News

header ads

اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

سابق وزیر خزانہ اور لیگی سینیٹر اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا ہے جب کہ ڈاکٹر اور نواز شریف نے بھی انہیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی۔

سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا ہے، اور ہارلے اسٹریٹ کے ڈاکٹرزنےبھی اسحاق ڈارکوسفرکی اجازت دےدی ہے، جس کے بعد ان کی سفری تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو پارٹی قائد نوازشریف نے پاکستان جانے کی اجازت دے دی ہے، اور وہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا۔ تاہم اسحاق ڈار پاکستان پہنچتے ہی سینیٹر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، اور کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ خود کریں گے۔

اسحاق ڈار اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے، انہوں نے قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ ستمبر 2017ء میں احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ان پر ایک مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس کے چند روز بعد اسحاق ڈار سعودی عرب چلے گئے تھے، جہاں سے وہ برطانیہ روانہ ہوگئے اور ستمبر 2018 سے لندن میں ہی مقیم ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xg4EiJf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے