Breaking News

header ads

نیب ایک پیسےکی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکا،احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 4 سالوں میں جھوٹ کی جو فیکٹریاں چلائی تھیں، اب بہتر ہے کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں، آج بھی چیلنج کرتا ہوں کہ نیب ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کرے۔

جمعرات 30 جون کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب آج تک بتانے سے قاصر ہے کہ میرا جرم کیا ہے، عدالت نے کئی بار نیب سے سوال کیا ان کے خلاف جرم کیا ہے، آج بھی چیلنج کرتا ہوں کہ نیب ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت کرے۔ 4 سالوں تک مجھے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ عمران خان اقتدار میں ہونے کے باجود کرپشن ثابت نہں کرسکے۔

اںہوں نے کہا کہ اب بہتر ہے کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں، 4 سالوں میں ان لوگوں نے جھوٹ کی فیکٹریاں چلائیں، عمران اور پی ٹی آئی اس کی وجہ سے ذلیل ہو رہے ہیں، عمران خان کی حکومت خزانہ خالی کر کے گئی، مہنگائی کا جن عمران نیازی بوتل سے باہر نکال کے گیا ، عمران خان الیکشن کمیشن کو ڈرانے کی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابق حکومت نے گیس خریداری منصوبوں میں غٖفلت کی، لوڈشیڈنگ اس وجہ سے نہیں کہ بجلی پیداوار کی صلاحیت نہیں، لوڈشیڈنگ وجہ یہ ہے کہ پاورپلانٹس چلانے کے لیے ایندھن نہیں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uFyktCT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے