Breaking News

header ads

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج ویمبلڈن مقابلوں میں نظر آئیں گے

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج ویمبلڈن مقابلوں میں نظر آئیں گے۔

ویمبلڈن میں اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیووف یوسوف کا مقابلہ مارکوس گیرون اور جیمز ڈک ورتھ کی جوڑی سے ہوگا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ یہ مقابلہ ویمبلڈن میں کورٹ نمبر 5 پر کھیلا جائے گا۔

42 سالہ اعصام الحق کا ٹینس کی عالمی ڈبلز رینکنگ میں 53 واں نمبر ہے۔ انھوں نے 2002 سے 2019 تک ویمبلڈن کے ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیا تاہم صرف سال 2010 میں وہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

عالمی سرکٹ میں اعصام نے 34 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سنگلزرینکنگ میں اعصام کی بہترین رینکنگ 125 رہ چکی ہے جبکہ ڈبلز میں ان کی بہترین رینکنگ 8 رہ چکی ہے۔

اعصام الحق نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ویمبلڈن جیسا کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہے اور یہاں کے گراس کورٹس دنیا کے دیگر گراس کورٹس سے زیادہ سرسبز ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان مقابلوں میں دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پرخوشی اور فخر کررہا ہوں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Y2uUKIz
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے