Breaking News

header ads

پی ٹی آئی کارکن فیصل عباس کے لواحقین کی قبرکشائی کی درخواست دائر

فیصل عباس کی اہلیہ اور بھائیوں نے قبرکشائی کی درخواست دائرکردی۔ درخواست ایڈوکیٹ رانا مدثرعمر کی وساطت سےدائرکی گئی ہے۔

کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبیں نے پولیس سے ہفتہ چار جون کوجواب طلب کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل عباس کی موت کی وجوہات جاننےکےلیے پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی ہوں۔

یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ فیصل عباس کو وزیراعلیٰ حمزہ شہباز،وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کی ایما پر مارا کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث فیصل پل سےگرکرجاں بحق ہوا، اس لئے عدالت قبرکشائی کا حکم دے تا کہ موت کی وجوہات کا علم ہوسکے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NOXr5Ya

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے