Breaking News

header ads

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کوبھجوا دی گئی

فاسٹ بولرمحمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کوبھجوا دی گئی ہے۔

سماء کے نمائندہ قادرخواجہ نے بتایا کہ بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا کرے گا۔ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کا اعلان آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں2ہفتے قبل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان کا لاہور میں آئی سی سی لیب میں ٹیسٹ ہوا جس میں ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار پایا۔

فاسٹ بالر کے بولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کام کرکے اس کو ری ماڈل کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی لیب میں محمد حسنین کا باضابطہ ٹیسٹ ہوا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ کو کرکٹ آسٹریلیا کو بھجوایا گیا ہے۔

محمد حسنین کے کوچز پُرامید ہیں کہ ان کا بولنگ ایکشن کلئیر قرار پائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ باضابطہ ٹیسٹ سے پہلے کرائے جانے والے 2 ٹیسٹ میں محمد حسنین کا ایکشن 15 ڈگری کے اندر پایا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WA5qXSZ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے