پاکستان اورعالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کیلئے راہ ہموار ہونے لگی ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف سے میمورینڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا مشترکہ طور پر ساتواں اور آٹھواں جائزہ پاکستان کو موصول ہوا ہے۔
گذشتہ روز حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے معاہدے سے پہلے پاکستان کو دستاویزات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نےقرض پروگرام کا حجم بڑھا کر8 ارب ڈالرکرنے کی درخواست کررکھی ہے، پاکستان 6 ارب ڈالر کے قرض میں سے 3 ارب ڈالر پہلے ہی حاصل کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے نئے معاہدوں میں قرض پروگرام کی مدت میں بھی ایک سال کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیس جون کو اسلام آباد میں سینیٹ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا اور پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6Xhwz38
0 تبصرے