نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی شرح 3.50 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں کرونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ گذشتہ24گھنٹوں میں15ہزار426افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔
ملک میں مثبت کیسز کی تعداد 541 رہی۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اس وقت 100 مریض داخل ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں کرونا کے 91 کیسز سامنے آئے جبکہ ان میں سے لاہور سے کرونا کے 68 کیسز شامل ہیں۔
لاہورمیں کرونا وائرس سےایک مریض کا انتقال ہوا اور شہرمیں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ مجموعی طور پر صوبے میں کرونا کیسز کی مثبت شرح 1.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اس کےعلاوہ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے 6924 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14 کیسز مثبت تھے۔
اس کےعلاوہ وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کراچی میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
این سی او سی نے کراچی اور سندھ میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کرونا ٹیسٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے 2 روز قبل کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے بعض شہروں میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں ، ریلوے اور بسوں میں دوران سفر عوام کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/q0gdXYi
0 تبصرے