Breaking News

header ads

شمالی وزیرستان:پولیو کی ٹیم پر فائرنگ، 2رضاکارقتل

شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے والے ٹیم کے2 رضاکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کےمطابق منگل کی صبح میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ڈانڈ گاؤں میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجےمیں 2 پولیو رضاکارجاں بحق اور ایک راہ گیرزخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

رضاکاروں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/PWvDgBu
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے