وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شوکت ترین نے اعتراف کیا کہ 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا، ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے آخر اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزار ارب قرض لیا، یہ قرض ملکی تاریخ میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران خان نے کرنے ہیں، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ، ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تاریخ کے مجموعی قرض کا 80 فیصد قرض لیا، یہ اعداد و شمار درست نہیں، بلکہ ہم نے جو قرض لیا وہ تاریخ میں لئے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Nqbwrxo


0 تبصرے