Breaking News

header ads

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی کمی شدت اختیار کرگئی

سندھ کے بیراجوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ایری گیشن ترجمان کے مطابق سکھر، گڈو اور کوٹری بیراجوں میں پانی کی کمی 61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان ایری گیشن نے بتایا کہ سکھر بیراج کے کینالوں کی پانی طلب 56 ہزار کیوسک ہے لیکن 30 ہزار 675 کیوسک پانی مل رہا ہے۔

گڈو بیراج کے کینالوں کے لیے پانی کی طلب 31 ہزار 100 کیوسک ہے لیکن 9ہزار 362 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

کوٹری بیراج کے کینالوں کے لیے پانی کی طلب 32 ہزار 460 کیوسک ہے لیکن 10 ہزار 195 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایری گیشن کے مطابق سکھر بیراج پر44 فیصد، گڈو بیراج پر 79 فیصد اور کوٹری بیراج پر 68 فیصد پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی بتایا گیا کہ گذشتہ 40 برس میں بیراجوں میں پانی کی اتنی کمی نہیں ہوئی جتنی اب ہے۔ پانی کی قلت کے باعث چاول، کپاس، گنے سمیت خریف کی دیگر فصلیں شدید متاثر ہیں۔

محکمہ انہار کے مطابق آئندہ روز میں بارشیں نہیں ہوئیں تو سندھ میں مزید پانی کا بحران پیدا ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZbWQei1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے