Breaking News

header ads

حکومت میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں کا احترام نہ کیاجائے، کیپٹن ریٹائرڈصفدر

کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ حکومت میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں کا احترام نہ کیاجائے۔

راولپنڈی کچہری میں غداری کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن ریٹائرڈصفدر سول جج عمران اکرم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے ہمراہ ان کے وکیل بھی تھے۔

میڈیا سے غیررسمی بات کرتےہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ مجھ پر4سال پہلے ملک بھرمیں کیسزبنائےگئےتھے تاہم اب حکومت میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں کا احترام نہ کیاجائے۔

انھوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں مجھ پر3تھانوں کی حدود میں کیسز بنائے گئے،میں تو ملک بھر میں عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے ہر جگہ جاتا ہوں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zRjBQ4C

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے