آزاد کشمیر کے مالی سال 2022-23 کا ایک کھرب 63 ارب 70 کروڑ روپے حجم کا بجٹ آج پیش ہوگا۔
آزاد کشمیر حکومت کا بجٹ 2022-23 آج پیش کیا جائے گا، بجٹ وزیر خزانہ عبدالماجد خان پیش کریں گے۔
وزارت خزانہ آزاد کشمیر کے مطابق بجٹ کاتخمینہ 1 کھرب 63 ارب اور 70 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ کے لیے 28 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جو رواں مالی سال کے بجٹ سے 2 ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آج پیش ہونے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی صدارت میں آزاد کشمیر کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ngcyKl1
0 تبصرے