سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14اضلاع میں 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار 298 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اور 4 ڈویژن کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ کاعمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
جن 14 اضلاع میں انتخابات ہورہے ہیں ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، جیکب آباد، کشمور، قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میرپورخاص،عمرکوٹ اور تھرپارکرشامل ہیں۔
14 اضلاع میں مجموعی ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 92 ہزار680 ہے، اور ان تمام اضلاع میں 5 ہزار 331 نشستوں پر 21 ہزار298 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، جب کہ 946 نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 985 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر انتخابی عمل کے دوران اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جب کہ پولنگ اسٹیشن کی نگرانی کے لیے 3 ہزارسے زائد کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
انتخابی عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے پولیس کے 26 ہزار545 اہلکار و افسران سیکیورٹی پرتعینات کئے گئے ہیں، جب کہ 3 ہزار رینجرز اہلکار بھی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7NXklP5
0 تبصرے