پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے، جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین عسکری تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز آرڈر آف شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین حافظ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ ترین اعزاز پوری قوم اور پاکستان کے لیے اعزاز ہے، جس پر ہم ولی عہد شاہ سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SPUJMAq
0 تبصرے