کراچی میں سہراب گوٹھ پر قربانی کےجانوروں کے لیے لگائی گئی مويشی منڈی کی پارکنگ سے گاڑیاں چوری ہونےلگی ہیں۔
سماء کے رپورٹر شہنوازقادری نے بتایا کہ مویشی منڈی سے گزشتہ 15روزکے دوران 6 موٹر سائیکلیں اورایک گاڑی چوری ہوئی ہے۔
سچل پولیس اسٹیشن میں چوری کی 7 وارداتوں کی رپورٹ درج کروائی گئی ہے۔
چوری کی یہ وارداتیں مویشی منڈی کے پارکنگ ایریا کے گیٹ نمبر ایک، تین، چار اور سات پر ہوئیں۔
پولیس کی جانب سے مویشی منڈی کے اندر اور اطراف میں 300 سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر نگرانی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FMLgQrx
via IFTTT
0 تبصرے