Breaking News

header ads

افغانستان میں سیلاب سےتباہی، پاکستان کی امدادکی پہلی کھیپ پہنچ گئی

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرسامان خصوصی طیارے سے بھیجا گیا اور اسلام آباد کے نورخان ائیر بیس سے یہ سامان پاکستانی سفیر منصور احمد نے روانہ کیا۔ ان امدادی اشیاءمیں100خیمے،2ٹن آٹا،1 ٹن چاول اور450 کلو چینی شامل ہے۔

ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ افغان بھائیوں کیلئے امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ9مئی کو روانہ ہوگی۔یہ سامان سی 130 طیارے  کے ذریعے افغانستان کے شہر مزار شریف کیلئے بھیجا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

واضح رہے کہ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اورمختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ بادغیس کے قادس اور غورماچ ضلعوں میں پیش آنے والے واقعات میں 23 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سیلاب سےافغانستان کے 10 صوبے متاثر ہوئےہیں۔

افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/w5Ojy8x

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے