
آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمٰن کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئیں۔
خدیجہ کی منگنی 29 دسمبر 2021 کوان کی سالگرہ والے روزریاض الدین سے ہوئی تھی جو پیشے کے اعتبار سے آڈیو انجینئرہیں۔
اے آررحمان اورخدیجہ نے اپنے فالوورزاورمداحوں کو سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری سنائی، بھارتی موسیقار نے بیٹی اور داماد کی جوڑی کی سلامتی کی دعا کرتے ہوئے مبارکباد اورنیک تمناوں کا اظہارکرنے والوں کا پیشگی شکریہ ادا کیا۔
خدیجہ نے بھی زندگی کے ہم سفرکے ساتھ تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس دن کا سب سے زیادہ انتظار تھا۔
صارفین اوربالی ووڈ کی معروف سیلیبرٹیزنے جورے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
حجاب پہننے پربھارت میں سوشل میڈیا صارفین کے منفی پروپیگنڈا کا نشانہ بننے والی آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آررحمٰن کی بیٹی خدیجہ نے دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے میوزک فیسٹول میں باحجاب پرفارمنس سے دل جیت لیے تھے۔
خدیجہ بھارت کے واحد آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکاروموسیقارکی بڑی بیٹی ہیں جو اپنی مرضی سےنقاب لیتی ہیں جبکہ اللہ رکھا رحمان کی چھوٹی بیٹی رحیمہ اور اہلیہ سائرہ شرعی پردہ نہیں کرتیں۔
حجاب پرتنقید:اے آر رحمان کی بیٹی کا تسلیمہ نسرین کو کراراجواب
ماضی میں خدیجہ کو برقع پہننے پر بھارتی عوام اور بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین کی جانب سے تنقید کانشانہ بھی بنایا جاتا رہا جس پر اے آر رحمان نے واضح کیا تھا کہ کو ئی کچھ بھی پہنے یہ اُس کی ذاتی مرضی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/lvcownp
0 تبصرے