سعودی عرب میں آج عید الفطر بھرپور مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب میں عید الفطر کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں منعقد ہوئے۔اس کےعلاوہ مملکت بھر کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نمازعید ادا کی گئی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید میں لاکھوں افراد تھے۔ خادم حرمین شریفین،شاہ سلمان بن عبدالعزیز، اعلیٰ سعودی قیادت ، شاہی مہمانوں، شاہی خاندان کے افراد، وزراء، مشائخ اورعمائدین نے مسجد الحرام میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔
خلیجی ممالک میں بھی دو مئی کو عید الفطر منائی جارہی ہے۔ دبئی،ابوظبی،العین اور دیگرریاستوں میں عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
عمان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الفطر منائی جارہی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/civAWCQ
via IFTTT
0 تبصرے