Breaking News

header ads

عالیہ بھٹ نےہالی ووڈجانےسےقبل ہی میدان مارلیا

بالی ووڈ پرراج کرنے والی عالیہ بھٹ اگلی منزل ہالی ووڈ ہے جہاں قدم رکھنے سے پہلے ہی انہوں نے دنیا کی معروف ترین شخصیات کی فہرست میں شال ہوکراپنا آپ منوا لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انفلوئنسرمارکیٹنگ حب نےعالیہ کو کو انسٹاگرام کی 10 بڑی شخصیات میں شامل کیا ہے جو لاکھوں افراد پرمختلف طریقوں سے اثراندازہورہی ہیں۔

اس حوالے سے شائع کی جانے والی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اس فہرست میں چھٹے نمبرپرہیں۔

عالیہ کے علاوہ دیگرمعروف شخصیات میں فلم سپائیڈرمین سے شہرت پانے والی اداکارہ زندایا سرفہرست اور ٹام ہالینڈدوسرے نمبرپرہیں، اس کے علاوہ ڈوین ‘دی راک’ جانسن، جنوبی کوریا کے ریپر جے ہوپ اور ول اسمتھ بھی شامل ہیں۔

انسٹاگرام پرعالیہ بھٹ کو 6 کروڑ 40 لاکھ افرادفالوکررہے ہیں اور اداکارہ کی پوسٹ پرصارفین کی سرگرمیوں کی شرح ساڑھے تین فیصد یعنی 19 لاکھ ہے۔

انسٹاگرام پراتنے فالوورزاور ان کی سرگرمیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پرآنےوالی عالیہ نے ببالترتیب ساتویں، نویں اوردسویں پوزیشن پر براجمان جینیفر لوپیز، کرائسٹ ہیمس ورتھ اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئرکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دیگربھارتی اداکاروں میں پریانکا چوپڑا، اکشے کمار،شردھا کپوراوررشمیکا مندانا بالترتیب تیرہویں ، چودہیں، اٹھارہویں اورانیسویں نمبر پر ہیں۔

عالیہ بھٹ کوانسٹاگرام پرفالوکرنے والے افراد بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے پیشہ ورانہ مصروفیات اور سرگرمیاں شیئرکرنے کے علاوہ بھی صحت مندانہ ماحول قائم کر رکھا ہے۔ کرونا کی عالمی وبا کے دوران بھی انہوں نے عوامی فلاح وبہبود سے متعلق بھرپور پیغامات شیئرکیے۔

اس کے علاوہ عالیہ بھٹ اپنا انسٹا اکاونٹ نہایت کامیابی کے ساتھ فلموں، برانڈزاورذاتی کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے بھی استعمال کرتی ہیں۔

حال ہی میں میڈیاسے اپنی شادی کی تمام ترتفصیلات چھپانے والی عالیہ نے شادی کے فوراً بعد مداحوں اورفالوورز کیلئے اسی پلیٹ فارم سے ویڈیوز وتصاویرشیئرکی تھیں۔

بالی ووڈ میں منتخب کردار ادا کرنے والی عالیہ بھٹ کی اگلی منزل ہالی ووڈ ہے،اداکارہ نیٹ فلکس کی اسپائی تھرلر’ ہارٹ آف اسٹون’ میں کام کررہی ہیں۔پراجیکٹ میں عالیہ کے علاوہ گال گوڈٹ اورجیمی ڈورنن شامل ہیں۔

شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اور اسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/ycAjtmD

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے