Breaking News

header ads

منیب بٹ کیلئےنئی حکومت کی واحد اچھی بات کیاہے؟

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے عمران خان کی حمایت میں پیش پیش اداکارمنیب بٹ نے تازہ پوسٹ میں مداحوں کو خاصی حیرت سے دوچارکیا ۔

اپنی پسندیدہ جماعت کی مخالفت کرنے والوں کو سوشل میڈیا پرڑے ہاتھوں لینے والے منیب نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے والے بلاول بھٹوزرداری کے لیے پسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔

ٹوئٹرہینڈل پرمنیب بٹ کا کہنا ہے کہ وہ کابینہ میں بلاول کی شمولیت سے مطمئن ہیں۔

منیب نے اس پسندیدگی کی توجیہہ کچھ یوں بیان کی کہ بلاول کو عالمی سطح پر بات چیت کے دوران کاغذ کے ٹکڑے پر لکھی ہوئی تقریر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اداکارنے لکھا ، ‘ کم سے کم بین الاقوامی میڈیا کے سامنے ہمارے پاس ‘پرچی ریڈر’ نہیں ہوگا۔

حال ہی میں منیب نے اداکارہ مشی خان سے متعلق بیان پرعمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

منیب نے طنزیہ اندازمیں لکھا تھا کہ وہ ‘ناگن’ کے نام سے ایک ڈرامہ سیریل پروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں ریحام خان کومرکزی کردار میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار اس سے قبل بھی ریحام خان کی ایک ٹویٹ پرسخت ردعمل ظاہرکرچکے ہیں۔

ریحام خان نے سابق وزیراعظم کی حمایت میں آواز اٹھانے والی شوبزسیلیبرٹیزکے لیے لکھا تھا، ‘یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ آن اسکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے جن اداکاروں کی ہم عزت کرتے ہیں وہ بےشرمی کے ساتھ فاشسٹ اقتدارکی آوازبنے ہوئے ہیں جوکہ بس روانہ ہونے والی ہے’۔

جواب میں منیب نے ریحام کو یاد دلایا تھاکہ انہوں نے اپنی فلم جانان کیلئے سیٹ کا فرنیچرتک عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت میں لیا تھا اس لیے ہمیں سکھانا بند کریں۔



from SAMAA https://ift.tt/jNYsXxg

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے