Breaking News

header ads

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف آج بروز جمعرات 28 اپریل کو 3 روزہ سرکاری دورے پرمدینہ منورہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

وزیراعظم وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے خصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ شہبازشریف دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقات کریں گے۔

سعودی قیادت کے ساتھ باہمی دلچسپی، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ سعودی قیادت سے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم سعودی حکام سے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے پر بھی گفتگو کریں گے۔

حکومتی ترجمان

دورے سے متعلق حکومت ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب برادرانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جو باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت کی لازوال روایت پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے متولی کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ادھار تیل سمیت کئی امور پر بات ہوگی

دوسری جانب وزیراعظم کے دورے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ شہباز شریف کے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران سعودی عرب سے اضافی فنڈز ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے دورے میں 3ارب 20 کروڑ ڈالر اضافی پیکج کی درخواست کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ سعودی پیکج کا حجم 4.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.4 ارب ڈالر ہونے جائے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیپازٹس اور ادھار تیل پر مبنی 4.2 ارب ڈالر کی سعودی سہولت پہلے سے جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ، 1.2 ارب ڈالر تیل کی سہولت شامل ہے۔ 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس اور ایک ارب ڈالر تیل کی سہولت کی درخواست کی جائیگی، جب کہ موجودہ پیکج ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی بھی درخواست ایجنڈے میں شامل ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض کا حجم 8 ارب ڈالر کرنے کی پہلے ہی درخواست کرچکا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/BhEpMz8

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے