ملکی سیاسی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کی منتقلی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے غور شروع کردیا ہے۔
پی سی بی کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی ممکنہ طورپرراولپنڈی سےلاہورمنتقلی پرپلان بی تیار کرلیا گیا ہے۔
میجزکی راولپنڈی سے لاہورمنتقلی کےحوالےسےآج اسلام آباد میں میٹنگ میں اہم فیصلےہونگے۔
پی سی بی عہدیداران سمیت سیکیورٹی اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہوںگے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں موجودہ صورتحال سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ میچز کے حوالے سے لاجسٹک، ٹکٹنگ اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے جلد فیصلہ ضروری ہے، میچز منتقل کرنے کے حوالے سے آئندہ 2 روز میں فیصلہ کرلیا جائےگا۔
from SAMAA https://ift.tt/G91iBct
0 تبصرے