Breaking News

header ads

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آج منظور ہونےکا امکان

عثمان بزدار ساڑھے تین سال سے زائد عرصے تک وزارت اعلیٰ کےعہدے پر رہنےکےبعد آج باضابطہ طورپرمستعفی ہوجائیں گے۔ان کا استعفیٰ آج منظورہونےکا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ممکنہ طور پر جمعرات کو راولپنڈی میں آخری سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے۔عثمان بزدار آج اپنا سرکاری دفتر بھی خالی کردیں گے۔

وزيراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنرہاؤس کوموصول ہوگیا ہے اور اس کی منظوری پر گورنر پنجاب جلد دستخط کردیں گے۔ دستخط کےبعد گورنرہاؤس اسمبلی سيکرٹريٹ کوآگاہ کرےگا۔

واضح رہے کہ عثمان بزدارنے2روزقبل استعفیٰ وزيراعظم عمران خان کوپيش کيا تھا۔ عثمان بزدار کے مستعفیٰ ہونے پر اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کی جانب سے نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا۔

تیس مارچ بروز بدھ کوعلیم خان گروپ نے (ق) لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ دینے سے انکار کردیا۔

علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمودنےبتایا تھا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے شخص عثمان بزدار کو مسلط رکھا اور اب پرویز الہی کو نامزد کردیا۔

علیم خان گروپ نے سوال اٹھایا کہ وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا،کیا اُن میں سے 184 ارکان میں سے ایک بھی وزیراعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟۔ تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کو پرویزالہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/oqTsKfw
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے