پاک بحریہ کی تیارکردہ “پی این ایس ہیبت” کو فلیٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پی این ایس ہیبت کی شمولیت کی تقریب کراچی میں ہوئی۔
امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیبت کا ڈیزائن میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس نے تیار کیا ہے۔ پی این ایس ہیبت کو کراچی شپ یارڈ نے بیرونی تکنیکی امداد کے بغیر تیار کیا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی این ایس ہیبت کی شمولیت ڈیزائن اور تعمیر کے شعبوں میں نیا باب ہے۔ پی این ایس ہیبت پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا، جب کہ پی این ایس ہیبت سمندری حدود کے دفاع میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کراچی شپ یارڈ اور میری ٹائم ٹیکنالوجیز کمپلیکس کو سراہا۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پی این ایس ہیبت کی شمولیت سے امن واستحکام لانے میں مدد ملے گی۔
from SAMAA https://ift.tt/YdHfbyL
via IFTTT
0 تبصرے