وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات 31 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج بھی مصروف دن گزاریں گے۔ دن کے آغاز پر گیارہ بجے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ سیاسی کمیٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے متعدد ارکان اسمبلی سے بھی آج ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وفاقی وزراء غلام سرور خان، صاحبزادہ محبوب سلطان، عبدالغفار وٹو، فاروق اعظم، جاوید اقبال شامل ہیں۔
کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا نام بھی وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے آئیں گے۔
وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج بعد دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2022
from SAMAA https://ift.tt/xI6emCJ
via IFTTT
0 تبصرے