Breaking News

header ads

بلاول اورمریم نوازاپنےسوڈونرزکانام ہی بتادیں،فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول اور مریم نواز اپنے سو ڈونرز کا نام ہی بتا دیں؟، انہوں نے جو گڑھا کھودا ہے خود اس میں گریں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی اوورسیز کانفرنس سے خطاب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نظریے، سوچ اور خود داری کا نام ہے، ہم اس لیڈر کیساتھ کھڑے ہیں جس نے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ان کرپشن کرنے والے سے پوچھیں کہ پیسے کہاں سے آئے تو کہتے ہیں دادا جان سے پوچھیں، دادا جان سے کیسے پوچھیں وہ تو اللہ کو پیارے ہوگئے، آپ لوگ یاد رکھیں، وہ وقت دور نہیں جب آپ سب پاکستان کے اندر ہوں گے، عمران خان پاکستان کو کھویا ہوا مقام دلائیں گے۔

تحریک عدم اعتماد کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جتنی چاہئیں عدم اعتماد لے آئیں، یہ وزیراعظم پر اعتماد پلس ہونے جا رہا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول، آصف زرداری اور مریم آکے دیکھیں، یہ فارن فنڈنگ یہاں بیٹھی ہے، یہ ہے وہ فارن فنڈنگ جو ہمیں سالانہ تیس ارب ڈالر دیتی ہے، عمران خان کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی عزت بڑھی ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/g2Rp3Ae
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے