پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروادی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین نےعدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔
تحریک جمع کرواتے وقت رانا مشہود، سمیع اللہ، میاں نصیر اور دیگر اراکین اسمبلی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے112 اور پیپلز پارٹی کے 6 اراکین شامل ہیں۔
عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کے بعد اب وزیراعلی اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکیں گے۔ تحریک جمع کروانے کے 14 دن میں اسپیکر اجلاس بلوانے کے پابند ہیں۔ رانا مشہود نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
دو روز قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کی جارہی ہے، ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ دوسری جانب شہباز گل نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق خبر کی تردید کی تھی۔
from SAMAA https://ift.tt/qC8SYhM
0 تبصرے