Breaking News

header ads

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کےپاس نمبرپورےنہیں ہوسکتے،رہنما پی ٹی آئی

Fayyaz Ul Hassan Chohan

سماء سے بات کرتےہوئے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مرکز میں اپوزیشن کو کچھ ملا ہی نہیں ہے اور اب یہ صوبے میں کیا لینے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کےپاس نمبرپورےنہیں ہوسکتے اور اگر یہ ق لیگ کو بھی اپنے ساتھ ملا لیں تو ان کے 8 سے 10 ایسے رکن بھی موجود ہیں جو اپنی اپنی جماعتوں سے متنفر ہیں۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

فیاض الحسن نے کہا کہ اگر فوری انتخابات بھی ہوئی تو عمران خان دوبارہ کامیاب ہونگے کیوں کہ وہ قائد اعظم کے بعد 75 برس میں پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/5qkNKFh

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے