Breaking News

header ads

عشنا شاہ کا اعتراض بےجا نہیں ہے

حال ہی میں ایک خاتون کی جانب سے رضامندی کے بغیرخود کوچھونے پربرہمی کا اظہار کرنے والی عشنا شاہ نے ایک بارپھر ایسی ہی صورتحال کاسامنا کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ان کا اعتراض بےجانہیں۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سیکیورٹی گارڈ نے ان کے بالوں کو چھوا جس سے سخت اذیت پہنچی۔

عشنا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ‘ لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے کہ وہ دوسروں کو ان کی رضامندی کے بغیرچھوتے ہیں’۔

اس بات کا پس منظربتاتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کراچی ائرپورٹ پرایک سیکیورٹی افسرکے لیے یہ حرکت کیسے صحیح ہوسکتی ہے کہ وہ بغیردستانے پہنے اوراپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کیے بغیرمیرے بالوں پرہاتھ پھیرے۔

ٹویٹ کی آخری لائن میں عشنا نے واضح کیا کہ وہ دراصل او سی ڈی (آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ) کا شکار ہیں۔

یہ درحقیقت ایک ذہنی کیفیت کا نام ہے جس میں مبتلا شخص اپنی مرضی کیخلاف یا کسی بھی ان چاہی چیزسے شدید متاثرہوتا ہے جواس کے لیے الجھن اورذہنی اذیت کا باعث بنتی ہے، اسی لیے عشنا کے لیے بھی یہ رویہ ذہنی کوفت کا باعث بنا۔

او سی ڈی کا انکشاف کرنے والی عشناکو کراچی کے ایک شاپنگ مال میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رواں ماہ 9 مارچ کو اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ انجان خاتون نے بغیراجازت ان کے بالوں کو چھوا جس سے پورا دن خراب گزرا۔



from SAMAA https://ift.tt/nfRXsmD

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے