وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہباز شریف آج کل اپنے انٹرویوز میں بوکھلائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ لگتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی آرمی چیف سے متعلق باتیں بھول گئے ہیں۔ ہم کسی کو نہ دباؤ میں لا رہے ہیں نہ خرید رہے ہیں، یہ سب حربے اپوزیشن کے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان سے متعلق یہ کہوں گی کہ وہ اب بھی پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے ہیں اور بعد میں بھی پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے رہیں گے۔ ان کا صرف یہ ہی ایجنڈا ہے کہ پورے سسٹم کو گرایا جائے۔
from SAMAA https://ift.tt/v3Vhwx7
via IFTTT
0 تبصرے