Breaking News

header ads

شہبازشریف سمیت دیگرملزمان پرفردِجرم عائدکرنےکاتحریری فیصلہ جاری

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت میں شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

شہباز شریف سمیت دیگر کےملزمان خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلاء کو دلائل کے لیے بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے شریک ملزم عثمان احمد کی درخواست پر وکلاء کو آئندہ دلائل کے لیے پابند کردیا۔

ملزم عثمان نے آئندہ سماعت پراپنے وکیل کی حاضری یقینی بنائے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے 3 روز میں بنک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں عدالتی اسٹاف کوجمع کروائے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگرمل ریفرنس میں نیب نے رمضان شوگرمل ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرا دیا۔

نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا کو بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے طلب کرلیا اور ریفرنس پر کاروائی 18 مارچ تک ملتوی کردی۔



from SAMAA https://ift.tt/hkwcoJS

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے