Breaking News

header ads

عام انتخابات نئی مردم شماری کےمطابق ہونگے،اسدعمر

وفاقی وزیراسد عمر نےکہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات اس سال ہونے والی مردم شماری کے مطابق ہونگے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسدعمر نے مردم شماری تقریب سے خطاب کیا۔

انھوں نے بتایا کہ نیشنل سینسزکوآرڈینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا ہے اور اب ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی کےاستعمال سے مردم شماری کرائی جائے گی جس سے بالکل نئی اور فوری معلومات دستیاب ہوگی اور یہ سینٹر تمام صوبوں کے ساتھ منسلک ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین کے تحت ہر 10 سال بعد مردم شماری کرانا ضروری ہے تاہم پاکستان میں کبھی 18 اور کبھی 19 سال بعد مردم شماری ہوتی ہے جس کے بعد متنازعہ چیزیں سامنے آجاتی ہیں اورالزامات بھی لگتے ہیں۔

اسدعمرنے مزید کہا کہ فیصلہ سازی اور مستقبل کے منصوبوں کیلئے مردم شماری بنیادی چیز ہے،درست اور ٹھیک ڈیٹا کے بغیرکوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

وفاقی وزیرنے واضح کیا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں فوج کا کردارصرف سیکیورٹی کا ہوگا،فوج کا براہ راست مردم شماری میں رول نہیں ہوگا۔

اس مردم شماری کیلئے سافٹ ویئر اور یارڈ ویئر پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ سیکیورٹی اخراجات کا تخمینہ ابھی آنا ہے،اس سال مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ مردم شماری کیلئے زیادہ بجٹ نئے بجٹ میں مختص ہوگا،جبکہ مئی اور جون میں پائلٹ ٹیسٹ ہوگا اور اگست ستمبر میں مردم شماری کا باقاعدہ فیلڈ ورک ہوگا جبکہ  نومبر میں پوسٹ سینسز آڈٹ کرایا جائے گا۔

اسد عمر نےواضح کیا کہ مردم شماری کیلئے کرفیو لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،عمران خان 18 اگست 2023 تک وزیراعظم ہیں اور نئےعام انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پرہونگے۔



from SAMAA https://ift.tt/RhEvlMD

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے