متحدہ عرب امارات نے دبئی اور شارجہ آنے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کردی ہے۔
دبئی اور شارجہ جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے ہوائی اڈوں پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے
پاکستانی مسافروں کو ہوائی اڈوں پرصرف 48 گھنٹے قبل کا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور 48گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دئیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔
یو اے ای حکام نے بتایا کہ دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آرٹیسٹ ہوگا اورمسافرٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کریں گے۔
دبئی ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو بھی پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔
دبئی ٹرانزٹ والے ایسےمسافر جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر نیگیٹو دکھانا ہو ان کیلئے پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ لازمی برقرار ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/SAaTlZ3
0 تبصرے