Breaking News

header ads

وزیراعظم کل چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

IMRAN KHAN

وزیراعظم عمران خان جمعرات 3 سے اتوار 6 فروری تک چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی۔

وزیراعظم دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے جبکہ وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا۔

کچھ روز قبل، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق بتایا تھا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین سے 3ارب ڈالر قرض لیا جائے گا جس کی اقتصادی امور ڈویژن نے تردید کر دی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/dOCuqQvIV
via IFTTT

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے